• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا مہنگائی کمی پر بیان، پاکستانی اکثریت کا یقین کرنے سے انکار


وزیراعظم عمران خان کے مہنگائی کم کرنے سے متعلق بیان پر عوام کی اکثریت نے یقین کرنے سے انکار کردیا۔

وزیراعظم کے 2 ماہ میں مہنگائی میں کمی آنے کے بیان پر 54 فیصد پاکستانیوں نے یقین کرنے سے انکار کیا۔

پلس کنسلٹنٹ کے نئے سروے میں وزیراعظم کی کارکردگی سے متعلق اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

سروے میں 15 فیصد نے عمران خان کے مہنگائی میں کمی لانے سے متعلق کہے الفاظ مکمل بھروسہ کرنے سے متعلق ہاں کہا۔

وزیراعظم کے معاشی بحران سے نکلنے کے دعوے پر بھی ہر دس میں سے 6 پاکستانیوں یعنیٰ 56 فیصد پاکستانیوں کو اعتبار نہیں ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق وزیراعظم کی کارکردگی سے غیر مطمئن افراد کی شرح میں 10 فیصد کمی آئی ہے ،41 فیصد نے کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 18 فیصد مطمئن نظر آئے۔

پلس کنسلٹنٹ کے نئے سروے میں وزیراعظم کی کارکردگی سے سب سے زیادہ مطمئن افراد کی شرح خیبر پختونخوا میں 29 فیصد نظر آئی، جولائی 2021ء میں یہ شرح 50 فیصد تھی۔

قومی خبریں سے مزید