• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم منصب پر بیٹھنے کا جواز کھوچکے، احسن اقبال


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم، صدر اور وزیر قانون منصب پر بیٹھے کا جواز کھوچکے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی حکومت میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی کہ وہ ایک سال میں 16 درجے تنزلی کا شکار ہوجائے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ نے جھوٹے صادق و امین کا میک اپ پوری طرح اتار دیا ہے، قوم عمران نیازی سے فارن فنڈنگ اور غیر ملکی تحفوں کا حساب مانگ رہی ہے۔

ن لیگی سینئر رہنما نے مزید کہا کہ جو فارن فنڈنگ، غیر ملکی تحفوں اور اپنے ٹیکس کا حساب نہ دے سکے وہ کیسا صادق اور امین ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے کیس میں سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد وزیراعظم، صدر مملکت اور وزير قانون کے پاس کوئی اخلاقی و قانونی جواز نہیں رہا کہ وہ اپنے اپنے منصب پر بیٹھے رہیں۔

احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت کو خوشامدیوں، لٹیروں اور منافع خوروں کی حکومت قرار دے دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید