• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین قانون نے فروغ نسیم کا بیان مسترد کردیا


ماہرین قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر وفاقی وزیر فروغ نسیم کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ ماہرین قانون رشید رضوی اور جسٹس (ر) ناصرہ جاوید نے گفتگو کی۔

ماہرین قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ تاثر نہیں دیا گیا کہ ججز کا احتساب نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون لوگوں کو کنفیوژ کر رہے ہیں، فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ ججز کی فیملی کا احتساب نہیں ہوسکتا ہے۔

جسٹس (ر) ناصرہ جاوید کا کہنا تھاکہ ججز کے احتساب کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ ہے اور پھر جوڈیشل کونسل بھی ہے۔

رشید اے رضوی نے کہا کہ جسٹس یحییٰ کا اضافی نوٹ فیصلے میں شمار نہیں کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید