• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائز نظرِثانی کیس کا فیصلہ تاریخی ہے، احسن بھون


صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی اور اہم سنگ میل قرار دے دیا۔

ایک بیان میں احسن بھون نے کہا کہ تمام آئينی، قانونی پہلو سامنے لائے گئے، جنہیں گزشتہ فیصلے میں نظر انداز کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جسٹس یحییٰ کا نوٹ باریک بینی سے دیکھے، نوٹ میں کچھ لوگوں کو ذمے دار ٹھہرایا گیا، ان کا کسی الیکٹڈ آفس میں رہنا اب ممکن نہیں، فیصلہ بالکل آزادانہ ہے۔

سپریم کورٹ نے کل تحریری فیصلہ جاری تھا، جس میں کہا گیا کہ فائز کیس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو تفتیش کا حکم دینا غلط تھا۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرینا ٹیکس کیس جوڈیشل کونسل کو نہیں بھیجا جاسکتا، فائز فیملی کا ٹیکس ریکارڈ غیرقانونی طور پر لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید