• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پولیس کارروائی کے دوران 12 کلو چرس برآمد

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ضلع جنوبی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے کئی کلو چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤں تسلسل سے جاری ہے۔

ایس ایچ او فرئیر وقار احمد تنولی کے ہمراہ پولیس پارٹی نے چوہدری خلیق الزمان روڈ پر کارروائی کے دوران کار نمبر ARP-467  ٹویٹا کرولا کی تلاشی کے دوران گاڑی کے  مختلف حصوں سے 12 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ندا محمد عرف خان جی ولد محمد زریف کوئٹہ بلوچستان سے چرس اپنی کار میں لاکر کراچی میں سپلائی کرتا ہے اور عام طور پر اپنی مزکورہ کار ٹیکسی کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 14/2022 بجرم دفعہ 6/9-C اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید