• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید اور نئے مشیر احتساب کا مل کر کام کرنے پر اتفاق

شیخ رشید اور نئے مشیر احتساب کا مل کر کام کرنے پر اتفاق
شیخ رشید اور نئے مشیر احتساب کا مل کر کام کرنے پر اتفاق

وزیر داخلہ شیخ رشید اور نئے مشیر احتساب اور داخلہ مصدق عباسی نے حکومتی پالیسی پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

شیخ رشید اور مصدق عباسی کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے وزارت داخلہ میں کام کے طریقہ کار پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید اور مشیر احتساب اور داخلہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومت کی بدعنوانی کے خلاف کارکردگی کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر نے 24 جنوری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اُسی روز منظور کر لیا تھا۔

صدرِ مملکت کی منظوری کےبعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبر کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ امید ہے عمران خان کی زیرِ قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔


قومی خبریں سے مزید