محکمہ داخلہ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دورۂ چمن کے لیےجمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو بم پروف گاڑی فراہم کی جائے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو 2 فروری تک فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔
دوسری جانب چمن کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے فضل الرحمٰن کو چمن میں سیکیورٹی کلیئربس سے معذرت کی ہے۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ حالات سازگار نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کی چمن جلسوں میں شرکت نامناسب ہے۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن آج شام چمن پہنچیں گے اور کل علما ءکنونشن سے خطاب کریں گے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کہا تھا کہ میں چمن ضرور جاؤں گا، زندگی موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، ڈپٹی کمشنر چمن کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحفظ فراہم کریں۔