• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں ہمیں ان کو بھولنا ہے، شاہی سید


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما  شاہی سید  کا کہنا ہے کہ ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں ہمیں ان کو بھولنا ہے۔

اے این پی کے وفد نے  شاہی سید کے ہمراہ ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچ کر کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی، جہاں شہر کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

شاہی سید نے کہا کہ ہم بڑے نقصان سے بچنے کے لئے چھوٹے مسائل بھول جاتے ہیں، کراچی کے ساتھ ظلم اور نا انصافیاں بہت ہوئیں، یہ سلسلہ بند کریں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے جو کارکنان نہیں مل رہےتھے ان سے رابطہ ہوا ہے، سیاسی نقطہ نظر کا فرق ہوسکتا ہے مگر دشمنی نہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اے این پی رہنماؤں کے آنے سے پائیدار امن کی بنیاد پڑے گی، کراچی کے لئے ضروری تمام نکات پر بات کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید