• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیلے عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ اکیلے عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض اندرونی و بیرونی عناصر بھی معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں، زراعت کے شعبے کو ٹارگٹ کر کے تمام چیزوں کو مہنگا کیا جا رہا ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز ہیں جس کے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں۔

خیال رہے کہ ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ادارۂ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ جنوری میں مہنگائی کی شرح 12 اعشاریہ 96 فیصد پر پہنچ گئی، جنوری میں مہنگائی میں ماہانہ بنیادوں پر 0 اعشاریہ 39 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 10 اعشاریہ 26 فیصد رہی، دسمبر 2021ء میں مہنگائی کی شرح 12 اعشاریہ 3 فیصد تھی،جبکہ جنوری 2021ء میں مہنگائی کی شرح 5 اعشاریہ 7 فیصد تھی۔

قومی خبریں سے مزید