• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی، اسد عمر کا سندھ بلدیاتی قانون پر عدالتی فیصلے کا خیر مقدم


وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور اسد عمر نے بلدیاتی قانون سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کی بڑی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آصف زرداری مافیا کے کالے قانون کا سنجیدگی سے مشاہدہ اور آرٹیکل 140 اے کے تحت مقامی حکومتوں کو اختیارات دینے کا فیصلہ کیا، جو خوش آئند ہے۔

اس پر اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کا بنایا گیا قانون آئین سے متصادم اور نقائص سے بھرپور ہے، سندھ میں بااختیار بلدیاتی نظام سے متعلق جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ایم کیو ایم نے مقامی حکومتوں کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کےلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی استدعا کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید