• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا سے متاثر، وینٹی لیٹر پر منتقل


سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا سے متاثر ہوگئے، انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا

پی پی رہنما کے اہل خانہ نے رحمان ملک کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہیں ابتداء میں نجی اسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

اہل خانہ نے مزید کہا کہ کورونا سے اُن کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں، اب انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

رحمان ملک کے اہل خانہ نے عوام سے سابق وزیر داخلہ کی صحت یابی کےلیے دعا کی اپیل کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید