پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے بھی بالآخر مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر انٹری دے دی۔
فیروز خان جوکہ شروعات سے ہی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے خلاف ہیں اور وہ ہمیشہ اس ایپ کو نوجوان نسل کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے نظر آئے ہیں، اب اُنہوں نے خود بھی اس ایپ پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنالیا ہے۔
فیروز خان نے اپنے نئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ابھی تک صرف ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں فیروز خان کو مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فیروز خان اپنی نیکی سے ضرورت مند اور غربت سے تنگ افراد کے چہروں پر مُسکراہٹ بِکھیرتے نظر آرہے ہیں۔
اداکار کی پہلی ٹک ٹاک پوسٹ کو اب تک 2 لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
دوسری جانب صرف ایک دن میں فیروز خان کو ٹک ٹاک پر 88 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ اداکار نے اپنے اکاؤنٹ سے ابھی تک کسی کو فالو نہیں کیا۔