بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے ہم عصر سپر اسٹار عامر خان کی فلم ستارے زین پر کے سیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ عامر خان نے انھیں کاسٹ سے ملاقات کے لیے کم از کم دس بار کال کی تھی۔
دریں اثنا شاہ رخ کو اپنے درمیان دیکھ کر فلم کی کاسٹ کے اراکین حیران رہ گئے۔ اس موقع پر شاہ رخ اور عامر خان گرمجوشی سے بغلگیر ہوئے۔ بعدازاں شاہ رخ نے سیٹ پر موجود اداکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔
واضح رہے کہ ان دنوں عامر خان تین برس بعد بڑی اسکرین پر اپنی واپسی کے لیے اپنی آئندہ آنیوالی فلم ستارے زمین پر، کے ساتھ تیار ہیں۔
جمعرات کو عامر خان اور انکی ٹیم نے اس فلم کی تیاری کے حوالے سے ایک اسپشل بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کیا، جہاں شاہ رخ خان نے سیٹ کا دورہ کیا۔
شاہ رخ نے اس ویڈیو میں کہا کہ انھیں یہاں آنے کے لیے عامر خان نے دس بار کال کی اور کہا یہاں آکر اداکاروں سے ملو، یہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
کنگ خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس سے قبل وقت نہیں ملا تھا۔ یہاں تک کہ تین روز قبل عامر مجھے ملے اور کہا شاہ تو نہیں آیا یار!!