• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں لسانی بنیادوں پر صوبے بنے ہوئے ہیں، خالد مقبول

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لسانی بنیادوں پر صوبے بنے ہوئے ہیں اور شناختیں بھی لسانی بنیادوں پر ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ووٹ نے فیصلہ نہیں کیا تو روڈ کو فیصلہ کرنا ہوگا، اگر یہاں کے عوام روڈ پر آجائیں تو اسلام آباد کا منظرنامہ تبدیل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی نام نہاد جمہوریت رہیں تو بنیادی جمہوریتیں غائب ہوئیں، جاگیردارانہ نظام جہالت، غربت اور بے روزگاری پر پلتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے قانونی جنگ پاکستان کے عوام کے لئے جیتی ہے، عدالت کا فیصلہ ہمارے لئے جشن کا نہیں شکر کا معاملہ ہے، یہ کامیابی ایم کیو ایم کی نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے، آئیں ہمارے ساتھ مل کر جاگیرداروں کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں۔

ایم کیو ایم کے کنوینر نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کی تقدیر بدلنے کا باعث بنے گا، آئیں جاگیردارانہ جمہوریت، مورثی اور خاندانی سیاست کے تخت کو الٹ کر رکھ دیں، آپ آگے چلیں ہم پیچھے چلنے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی سندھ میں بلدیاتی اختیارات کی منتقلی کی درخواست نمٹاتے ہوئے فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حکومتِ سندھ بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان بنانا اور اس پر عمل درآمد کرنا بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات ہیں، بلدیاتی حکومت کے تحت کوئی نیا منصوبہ صوبائی حکومت شروع نہیں کر سکتی۔

قومی خبریں سے مزید