متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نئی ترامیم سندھ اسمبلی میں لائی جائیں۔
سندھ اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس دو ماہ سے منعقد نہیں ہوا، اس دوران ایسے واقعات ہوئے ہیں جن پر بات کی جانا ضروری ہے۔
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے مل کر اجلاس بلانے کے لیے درخواست جمع کروائی ہے۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ 28 ایسے نکات ہیں جن پر بات کی جانی چاہیے۔