• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل کی بحالی کیلئے پری کوالیفائیڈ انویسٹرز کیلئے ورچوئل ڈیٹا روم جلد اوپن ہوگا، نجکاری کمیشن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نجاری کمیشن کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کی بحالی کے لیے پری کوالیفائیڈ انویسٹرز کے لیے ورچوئل ڈیٹا روم جلد اوپن کیا جائیگا۔

وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی اور دیگر اداروں کی نجکاری میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کےالیکٹرک، پاک ری انشورنس، ایچ بی ایف سی معاملات اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ حل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ 

اعلامیے میں بتایا گیا کہ معاملات کے حل کے لیے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ آئندہ ہفتے میٹنگ متوقع ہے۔ 

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کی نجکاری میں قومی و بین الاقوامی سرمایہ کار دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پری کوالیفائیڈ انویسٹرز کے لیے ورچوئل ڈیٹا روم جلد اوپن کیا جائیگا۔

اسی طرح نندی پور، گڈو پاور پلانٹس پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی پی ایس او کی تجویز پر فیصلہ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید