• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کی ویکسین شدہ شہریوں کو 12 افریقی ممالک کے سفر کی اجازت

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں 12 افریقی ممالک پر عائد کردہ سفری پابندیاں اٹھالی ہیں۔ 

اس حوالے سے اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق سول ایوی ایشن اور نیشنل اتھارٹی فار ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے امارات کے ویکسین شدہ شہریوں کو بارہ افریقی ممالک کا سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ان افریقی ممالک میں کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا، کانگو، جنوبی افریقا، زمبابوے،  بوٹسوانا، لیستھو، موزمبیق، نمیبیا اور ایسواتینی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید