• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کیلئے بک سینیٹری پائپس کے کنٹینر سے 360 کلو گرام ہیروئن برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کرکے برطانیہ کے لئے بک کیے گئے، سینیٹری کے سامان اور پائپس کے کنٹینرز سے 360 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایوب کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر عملے نے کراچی بندرگاہ کے ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل پر کارروائی کی۔

خفیہ اطلاع کے مطابق ایک کنٹینر نمبر BEAU4987040 کو قبضے میں لے کر تلاشی لی گئی۔

قبضے میں لیے گئے کنٹینر میں موجود باتھ روم کے لوازمات کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا تو 1200 سینیٹری پائپس مشکوک پائے گئے۔

آپریشن کے دوران ہر پائپ میں 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جو انتہائی خفیہ طریقے سے چھپائی گئی تھی اور مجموعی طور پر 360 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق یہ کنٹینر کراچی ملیر کی ایک کمپنی کے ذریعے وشمالی آئرلینڈ یو کے بھجوایا جا رہا تھا۔

حکام کے مطابق اس سلسلے میں فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، اس کارروائی کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید