• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کامیڈین سنیل گروور کی بائی پاس سرجری پر علی اصغر حیران و پریشان

بھارتی اداکار اور کامیڈین علی اصغر اس وقت حیران اور پریشان ہوگئے جب انھیں پتہ چلا کہ ان کے ساتھی اداکار اور کامیڈین سنیل گروور کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ 

واضح رہے کہ 45 سالہ سنیل گروور کو جمعرات کو بائی سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

اس حوالے سے علی اصغر کا کہنا تھا کہ یہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ سنیل اس عمر میں امراض قلب کا شکار ہوئے ہیں، وہ تو خاصے فٹ اور متحرک ہیں، یہ پریشانی والی بات ہے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے تو میں اسے جعلی خبر سمجھا، مجھے تو یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے کہ انھیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے، وہ سب کو ہنساتے ہیں، ان کے ساتھ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، سب کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ 

علی اصغر نے کہا میں  سمجھتا ہوں کہ اب انھیں زیادہ محتاط ہوجانا چاہیے، میرے خیال میں وہ کام کے چکر میں زیادہ مصروف ہوگیا ہوگا، لیکن اب انھیں زیادہ آرام کی ضرورت ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید