• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی پولیس مقابلہ ،2مبینہ دہشتگرد مارے گئے، کانسٹیبل زخمی

صوابی( نمائندہ جنگ) موضع خزانہ ضلع صوابی میں پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو مبینہ دہشتگرد جاں بحق جب کہ ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ جا ں بحق ہونے والے ملزمان کے قبضے سے 3عدد ہینڈ گرنیڈ،2عدد کلاشنکوف ،2پستول ، اور 159عدد کارتوس برآمد کر لیے گئے ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جاوید اقبال خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند ملزمان  تھانہ ٹوپی  کی حدود میں موجود ہیں جو کسی بھی وقت کاروائی کر سکتے ہیں اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی پی او صوابی نے زیر نگرانی ڈی ایس پی ٹوپی شاہ ممتاز خان ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ڈی ایس پیز صوابی حیدر خان ،اعجاز خان سرکل رزڑ اور ڈی ایس پی سرکل لاہور پشم گل خان کی زیر قیادت میں چار مختلف ٹیموں میں پولیس نفری کو تقسیم کر کے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور پولیس کی بھاری نفری جس میں ایلیٹ،،آرآرایف ، سی ٹی ڈی و دیگر کثیر تعداد میں فورسز  نے آپریشن میں حصہ لیا ،دوران اپریشن دو گھنٹے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں زمانہ بدنام ملزمان اشتہاری حسین عرف کاشف ولد فضل قدیم سکنہ چھوٹا خزانہ جبکہ دہشت گرد بلال عرف مدثر ولد صالح محمد سکنہ ملک آباد جو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ہلاک ہوئے جبکہ نتیجہ کے طور پر ایک کا نسٹیبل حماد شدید زخمی ہوا ،یاد رہے کہ مذکورہ بالا ملزمان متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جن میں فورسز کی ٹارگیٹ کلنگ ،IGDEبلاسٹ کے علاوہ اہم سرکاری شخصیات کو ٹارگٹ کرنے میں ملوث تھے اور وہ  EPI انچارج ڈاکٹر محمد یعقوب ، کانسٹیبل امتیازخان شہید ،جج صاحبہ کے ڈرائیور پرورشاہ ،وائلڈ لائف کے سرکاری ملازم مشتاق کے علاوہ اسلام آباد میں کئی پولیس اہلکاروں  کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا چکے تھے۔دہشت گردوں سے 2عدد کلاشنکوف ،2پستول ، 3عدد ہینڈ گرنیڈ اور 159عدد کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔
تازہ ترین