• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی، پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشنز مکمل کرلیے، اس دوران 20 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپس پر حملے کیے، سیکیورٹی فورسز نے دونوں مقامات پر حملے ناکام بنائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نوشکی میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے ایک افسر اور 3 جوان شہید ہوئے، پنجگور میں ایک جے سی او سمیت 5 جوان شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فرار ہونے والے 4 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے، پنجگور میں فالو اپ آپریشن 72 گھنٹے جاری رہا۔

قومی خبریں سے مزید