• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹی پی مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ افغانستان میں ہلاک

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ مفتی بور جان افغانستان کے شہرجلال آباد میں ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی بورجان ٹی ٹی پی کے سابق امیر ملا فضل اللّٰہ کا دست راست تھا، کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر نے مفتی بورجان کو حال ہی میں مالا کنڈ ڈویژن کا گورنر مقرر کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں 19 جنوری کو مفتی بورجان کی گاڑی پر بم حملہ ہوا تھا، حملے میں مفتی بورجان شدید زخمی اور ڈرائیور ہلاک ہوا تھا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے مفتی بورجان کی افغانستان میں ہلاکت کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید