• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال جانے والی گاڑیاں دیر میں پھنس گئیں، سیاح انتظامیہ پر برس پڑے

چترال جانے والی گاڑیوں کے دیر میں برفباری میں پھنسنے پر سیاح انتظامیہ پر برس پڑے۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ فیملز کے ساتھ یہاں پر رات سے پھنسے ہوئے ہیں اور کوئی مدد کے لیے نہیں آیا۔

سیاحوں کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد سے نکلے اور لواری ٹنل پر آکر پھنس گئے، رات بھر سے یہاں پھنسے ہوئے ہیں اور کوئی انتظامیہ کا بندہ یہاں مدد کے لئے نہیں پہنچے۔

سیاحوں نے شکایت کی کہ انہوں نے متعدد بار پولیس اور ڈی سی آفس کالز کیں لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا۔

سیاحوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو ایکشن لینا چاہیے جیسے مری میں حادثہ ہوا یہاں پر بھی ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا تھا اور ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

مری میں گاڑیوں میں پھنسے متعدد افراد انتقال بھی کرگئے تھے جن میں بچے بھی شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید