• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر کو رپورٹس بناکر دینے والوں کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، ذلفی بخاری

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کیلئے بعض لوگوں نے ساڑھےتین سال سب اچھا ہے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی، ان رپورٹس دینے والوں کی بھی چھٹی ہونی چاہیے۔

اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ صرف شہزاد اکبر کو احتساب کی ناکامی کا ذمے دار ٹھہرانا درست نہیں ہوگا، قریبی مشیر بھی درست کام نہ کرے تو وزیراعظم ایکشن لینے میں دیر نہیں لگاتے۔

 ذلفی بخاری نے کہا کہ لوگوں کو ہم سے توقعات تھیں کہ ہم لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے، پیسہ نہیں تو کم از کم نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر معاملات صحیح طرح سنبھال نہیں سکے، شاید شہزاد اکبر کو سسٹم کی سمجھ نہیں تھی۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ شہزاد اکبر کی ٹیم اچھی نہیں تھی یا وہ اچھے قانون دان ہی نہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید