پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی لائسنس فیس بڑھادی ہے۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نےنجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی لائسنس فیس میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مطب، ہومیوپیتھک کلینک کی لائسنس فیس 5 ہزار سے بڑھاکر 10 ہزار کردی گئی، نرسنگ میٹرنٹی ہومز، فیملی فزینشنز کلینک کا لائسنس 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کا کردیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈینٹل کلینک کی لائسنس فیس 20 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کردی گئی، پتھالوجی لیب کی لائسنس فیس 10 ہزار سے بڑھاکر 50 ہزار کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کلیکشن سینٹرز والی لیبز کی لائسنس فیس 15 ہزار سے بڑھاکر 50 ہزار کردی گئی جبکہ ایکسرے، ایمجنگ سینٹرز کی فیس بھی 10 ہزار سے بڑھاکر 50 ہزار کردی گئی۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق کاسمیٹک، لائپوسیکشن کلینک کی لائسنس فیس 25 ہزار سے بڑھاکر 75 ہزار کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک کی لائسنس فیس 25 ہزار سے بڑھاکر 75 ہزار کردی گئی، 300 سے زائد بستر والے نجی اسپتالوں کے لائسنس کی فیس 8لاکھ کردی گئی۔