• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: اوگرا حکام کے سامنے گیس سے متعلق عوام کی شکایات

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) حکام نے پشاور میں گیس سے تعلق عوامی شکایات پر سماعت کی۔

ترجمان اوگرا کے مطابق پشاور میں گیس سے متعلق عوامی سماعت میں 250 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اوگرا ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس انتظامیہ، گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین نے بھی عوامی سماعت میں شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق اوگرا نے گیس کے کم پریشر، فالٹ والیوم، اووربلنگ سے متعلق عوامی مسائل سنے۔

اوگرا ترجمان کے مطابق میٹر ٹیمپرنگ، گیس کے نئےکنکشن اور گیس پائپ لائنوں کی تنصیب کےمسائل بھی سنے گئے۔

ترجمان کے مطابق عوامی سماعت کے دوران ایس این جی پی ایل حکام کے ناروا سلوک سے متعلق معاملات بھی زیربحث آئے۔

اوگرا ترجمان کے مطابق اوگرا حکام کو 60 سے زائد شکایات اور تحریری درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

اس پر اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ کو عوامی شکایات پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی، 30 دنوں کےاندر کمیٹی کے ذریعے شکایات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید