• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ حریف جماعتیں ہیں، کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) حریف سیاسی جماعتیں ہیں،ہمیں الیکشن ایک دوسرے کے خلاف ہی لڑنا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں حکومت کے خلاف اکٹھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے زرداری صاحب کا پیٹ پھاڑنے والی بات دس بارہ سال پہلے کی تھی۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی تو (ق) لیگ، ایم کیو ایم اور شیخ رشید کے بارے میں کیا کیا کہتے تھے؟ آج یہ سب بھی تو ایک ساتھ ہیں۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ سب سے نااہل کرپٹ ترین حکومت سے عوام کی جان چھڑائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی نیا تجربہ یا الائنس نہیں ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کرتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید