• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لواری ٹنل کے پاس برف باری سے بند سڑک کھل گئی

لواری ٹنل کے قریب برف باری کے باعث بند سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، 10 گھنٹے سے گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کو ریلیف مل گیا۔

رپورٹس کے مطابق گاڑیوں میں پھنسے افراد کو چترال روانہ کردیا گیا ہے۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز اسلام آباد سے نکلے اور لواری ٹنل پر پھنس گئے، رات بھر پھنسے رہے لیکن کوئی انتظامیہ کا اہلکار مدد کے لئے نہیں پہنچا۔

سیاحوں نے شکایت کی کہ انہوں نے متعدد بار پولیس اور ڈی سی آفس کالز کیں لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا۔

قومی خبریں سے مزید