• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا۔

لیفٹنینٹ جنرل ندیم رضا اس وقت جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دی، تقرری کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوسری مدت کے لیے بطور آرمی چیف تقرری کا نوٹی فکیشن 19 اگست کو جاری ہوچکا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر


لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ستمبر 1985 میں 10 سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں، انہوں نے 1994 میں جرمنی سے انفنٹری کمانڈ کورس مکمل کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کمانڈ، سٹاف اور انسٹرکشنل لحاظ سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ ایک انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر ، جنرل اسٹاف آفیسر ون ایم او ڈائریکٹریٹ اور ایک اسٹرائک کور کے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا انسٹرکشنل سائڈ پر اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور وار کالج اسلام آباد کے فیکلٹی اور کمانڈنٹ پی ایم اے رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا ایل او سی پر ایک انفنٹری بٹالین اور انفنٹری بریگیڈ، جنوبی وزیرستان میں ایک انفنٹری ڈویژن اور ٹن کور کی کمان کر چکے ہیں، وہ ستمبر 2018 سے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کےعہدے پر کام کر رہے ہیں، انہیں ہلال امتیازملٹری سے بھی نوازا جا چکاہے۔

تازہ ترین