پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کے لئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد ماڈل ٹاؤن پہنچ گیا۔
شہبازشریف نے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان پارٹی رہنما وسیم اختر کا استقبال کیا۔
اس کے علاوہ احسن اقبال، سعد رفیق، شاہ محمد شاہ، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، ملک محمد خان نے پارٹی صدر کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا۔
ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان اور وسیم اختر شامل ہیں ، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ کیا جائے گا۔