• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں بجلی کا کھمبا گرگیا، 4 سالہ بچی جاں بحق


سکھر کی میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں بجلی کا کھمبا گرگیا جس کے نتیجے میں 4 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔ 

پولیس کے مطابق چار سالہ جویریہ مدرسے سے واپس گھر آرہی تھی کہ بلدیہ عظمیٰ کے دفتر کے احاطے میں نصب بجلی کا کھمبا گرگیا، حادثے میں بچی شدید زخمی ہوگئی۔

زخمی بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ سکھر علی رضا کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کھمبا کمزور تھا، بنیاد پوری طرح گل چکی تھی، جس پر مرمتی کام جاری تھا، انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید