• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 میں ضمنی انتخاب، ووٹنگ جاری


راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 2 کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جہاں مختلف جماعتوں کے 7 امیدوار میدان میں ہیں۔

اس وارڈ میں مسلم لیگ نون کے ملک طاہر ایوب، تحریکِ انصاف کے زین العابدین اعجاز کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

جماعتِ اسلامی کے اصغر خان، آزاد امید وار مولانا محمد قاسم اور شوکت ایوب جدون بھی میدان میں اترے ہیں۔

اس وارڈ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 61 ہزار 124 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 33 ہزار 658 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 27 ہزار 466 ہے۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 2 کے ضمنی انتخاب کے لیے 58 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 12 انتہائی حساس، جبکہ 16 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

ان 58 پولنگ اسٹیشنز میں مردوں کے لیے 80 پولنگ بوتھ، جبکہ خواتین کے لیے 67 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

اس ضمنی انتخاب کے لیے ریٹرننگ آفیسر کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عمران گلزار ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید