• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی خواہش میں خاتون نے سر میں کیل ٹھکوائی، ڈاکٹر

خاتون کے سر سے کیل نکالنے والے نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر خان کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیٹے کی خواہش میں جعلی عامل کے کہنے پر سر میں کیل ٹھکوائی۔

خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر خان نے بتایا کہ خاتون کے سر میں 2 انچ لمبی کیل تھی، خوش قسمتی سے کیل دماغ تک نہیں پہنچ پائی تھی۔

ڈاکٹرحیدرخان کاکہنا ہے کہ متاثرہ حاملہ خاتون نے بتایا تھا کہ اس کی تین بیٹیاں ہیں اور اسے یقین تھا کہ اس بار بھی بیٹی پیدا ہوگی۔

واضح رہے کہ خاتون پر بیٹے کی پیدائش کیلئے اس کے شوہر کی جانب سے دباؤ تھا۔

دوسری جانب مرد اور خاتون کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مریضہ کے ساتھ دو مرد اور دو خواتین کو آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون 2 گھنٹے سے زائد اسپتال میں زیر علاج رہی لیکن پولیس اب تک میاں بیوی کو تلاش نہیں کرسکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید