• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکوک ٹرانزیکشن کیس، آصف زرداری کی بریت کی اپیل پر سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی اپیل پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی بریت کی اپیل پر سماعت کی، جس میں احتساب عدالت کی جانب سے بریت درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

سابق صدر کے وکیل کی جانب سے التواء کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔


عدالت نے کہا کہ پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں بھی اپیلیں 29 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر ہیں، مشکوک ٹرانزیکشن کیس کو بھی انہی اپیلوں کیساتھ سنا جائے گا۔

خیال رہے کہ آصف زرداری نے دائرہ اختیار نہ ہونے پر احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کیے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید