اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ریفرنسز میں بریت کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی 2014ء سے زیرِ التواء اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔
آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت 15 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔
گزشتہ سماعت پر نیب نے عدالت سے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو ریفرنسز سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔