• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری کا انتہا پسند ہندوؤں کا مقابلہ کرنیوالی بہادر لڑکی کو سلام

شیریں مزاری کا انتہا پسند ہندوؤں کا مقابلہ کرنیوالی بہادر لڑکی کو سلام
شیریں مزاری کا انتہا پسند ہندوؤں کا مقابلہ کرنیوالی بہادر لڑکی کو سلام 

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری بھی انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ جانے والی نہتی مسلمان لڑکی کی ہمت اور حوصلے سے متاثر ہوگئی ہیں۔

شیریں مزاری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پربھارتی ریاست کرناٹک میں انتہاپسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ جانے والی کالج کی باحجاب مسلمان طلبہ کی تعریف میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ’اکیلی بہادر مسلمان لڑکی انتہا پسند ہندوؤں کے جُھنڈ کا مقابلہ کرتی ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ اس لڑکی کی بہادری اور ہمت کو سلام ہے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا پر ایک نہتی لڑکی کے انتہا پسندوں کے سامنے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے کی ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے۔

ایک نہتی باحجاب طالبہ مسکان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں جنونی ہندو طلبا کے ہراساں کرنے پر ڈرنے کے بجائے مسکان نعرہ تکبیر بلند کرتی ہیں۔

انتہا پسند ہندوؤں کا بہادری سے سامنا کرتی دکھائی دینے والی نہتی مسلم طالبہ مسکان ریاست کرناٹک کے علاقے مانڈیا کی پری یونیورسٹی کالج کی طالبہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید