• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سفاری پارک پیڈسٹرین برج کی حفاظتی گرل غائب


کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب واقع پیڈسٹرین برج کی حفاظتی گرل نامعلوم افراد کی جانب سے غائب کر دی گئی۔

شہریوں کی جانب سے سفاری پارک کے قریب واقع پیڈسٹرین برج کی حفاظتی گرل نہ ہونے کے باعث حادثے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یونیورسٹی روڈ پر واقع اس پیڈسٹرین برج کے قریب رات میں روشنی کا انتظام بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس حوالے سے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر نشے کے عادی افراد کی کارروائی ہو سکتی ہے جنہوں نے منشیات خریدنے کے لیے اس گرل کو توڑ کر فروخت کر دیا ہو۔

قومی خبریں سے مزید