• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اشیائے ضرورت پر سےGST واپس لے: چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت نے حکومت سے اشیائے ضرورت پر سے جی ایس ٹی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا —فائل فوٹو
چوہدری شجاعت نے حکومت سے اشیائے ضرورت پر سے جی ایس ٹی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا —فائل فوٹو

سینئر سیاستداں، مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حکومت سے اشیائے ضرورت پر سے جی ایس ٹی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت دالوں، بچوں کے دودھ، ادویات اور ضروری اشیاء پر عائد جی ایس ٹی واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس لگاتے وقت غریب آدمی کے استعمال میں آنے والی چیزوں کےبارے میں بھی سوچے، بزنس مین اور دکاندار اپنی اشیاء کی قیمتیں جی ایس ٹی کے کھاتے میں ڈال کر سرخرو ہو جاتے ہیں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ تمام پارٹی لیڈران مل کر عوام کی فلاح کے لیے منصوبے بنائیں، تنخواہ دار طبقہ خود اپنی تنخواہ نہیں بڑھا سکتا، ایسے طبقے کا خیال حکومت کو رکھنا ہو گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو غریبوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں، سیاسی جماعتوں کی پالیسیاں عوام پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیا سی جماعتیں عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے عملی منصوبے بنائیں، تمام پارٹی لیڈرز عوام کی فلاح کے لیے منصوبے بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید