ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر رکن صوبائی اسمبلی جنید آفریدی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق حادثے میں ایم پی اے جنید آفریدی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ جنید آفریدی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔