کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ لیاری میں کریکر حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
رپورٹس کے مطابق فیڈرل بی ایریا، کورنگی اور اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ سکھن میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔
علاوہ ازیں سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔