• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے تیسرا ایک روزہ میچ بھی جیت لیا اور ویسٹ انڈیز کو 3 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں بھارت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 265 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

میزبان ٹیم کی طرف سے شریاز آئر نے 80 اور ریشبھ پنت نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیزکے جیسن ہولڈر نے 4 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

مہمان ٹیم کی طرف سے ڈین اسمتھ 36 اور کپتان نیکولس پورن 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کے محمد سراج اور پراسیتھ کرشنا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی خبریں سے مزید