• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ: الائی چیئر لفٹ واقعے کے ہیرو علی سواتی کو صدارتی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

خیبر پختونخوا کے علاقے الائی میں پیش آنے والے چیئر لفٹ واقعے کے ہیرو علی سواتی کو صدارتی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے زپ لائنر علی سواتی کو تمغۂ امتیاز سے نوازا۔

واضح رہے کہ 3 سال قبل بٹگرام کی تحصیل الائی میں چیئر لفٹ میں اسکول کے طلباء پھنس گئے تھے۔

علی سواتی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر چیئر لفٹ میں پھنسے 5 طلباء کو باحفاظت ریسکیو کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید