بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کسی بھی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وکلا کو قانونی مشاورت، پاور آف اٹارنی پر دستخط کروانے کیلئے ملاقات سے روکا جارہا ہے۔