• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ آر سی پی کا صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کا مطالبہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں بحری جہاز ’اونر 25‘ پر پاکستانی عملے کی مسلسل قید پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایچ آر سی پی نے حکومتِ پاکستان سمیت تمام متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یرغمال بنائے گئے افراد آلودہ پانی اور انتہائی محدود خوراک پر زندہ رہنے پر مجبور ہیں جبکہ ان کے اہلِ خانہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور یہ ناقابلِ قبول ہے۔

ایچ آر سی پی نے یرغمالیوں کی محفوظ واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے پاکستانی بحری کارکنوں کے تحفظ اور ان کی عزت و سلامتی کو یقینی بنانے کو قومی ترجیحات میں شامل رکھنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید