• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شادی میں فائرنگ، بھائی کو زخمی کرنیوالے 2 بھائی گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے 2 بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ان کا اپنا بھائی زخمی ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق جوہر آباد میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فائرنگ کی زد میں آ کر ملزمان کا اپنا بھائی زخمی ہو گیا تھا لیکن معاملے کو چھپانے کے لیے واقعے کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا رنگ دیا گیا تھا۔

پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ زخمی خضر اپنے بھائیوں شہروز اور بہروز کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو ا تھا۔

قومی خبریں سے مزید