• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سرجانی میں مبینہ مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر سیون سی میں بس اسٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے 2 ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

2 موٹر سائیکلوں پر 4 ملزمان کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو اس کا ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

زخمی ملزمان سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے جبکہ زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید