پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ان فارم آل راؤنڈر محمد نواز پاؤں کی انجری کے سبب پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں جس پر ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شدید افسردہ ہوگئے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد نواز نے کہا کہ ’میں ٹخنے کی انجری کی وجہ سے دورانِ پی ایس ایل اپنی ٹیم چھوڑنے سے بہت پریشان ہوں۔‘
محمد نواز نے کہا کہ ’اب میں اپنے گھر سے پرپل فورس کی حوصلہ افزائی کروں گا۔‘
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ’نہ جا یار‘ اور ساتھ ہی رونے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
سرفراز احمد نے محمد نواز کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا بھی کی۔
واضح رہے کہ محمد نواز کو ٹریننگ کے دوران بائیں پاؤں میں انجری ہوئی۔