• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدِ اعظم ٹرافی کا ٹائٹل کراچی بلیوز نے اپنے نام کر لیا

پاکستان کا پریمیئر فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائدِ اعظم ٹرافی کا ٹائٹل کراچی بلیوز نے اپنے نام کر لیا۔

کراچی نے فائنل میں سیالکوٹ کو 218 رنز سے شکست دی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کراچی نے سیالکوٹ کو 533 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں سیالکوٹ کی پوری ٹیم 314 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کراچی بلیوز نے دسویں مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا جبکہ کراچی نے مجموعی طور پر 22ویں بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سیالکوٹ نے کھیل کے آخری روز 12 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 314 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سیالکوٹ کی جانب سے افضل منظور 63، عبداللّٰہ شفیق 59 اور حمزہ نذر 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کراچی کے ثاقب خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیز تقسیم کیں، عبداللّٰہ فضل پلیئر آف دی میچ، سعد بیگ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر، بہترین بلے باز اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جبکہ ملتان کے علی عثمان باؤلر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

فائنل جیتنے والی کراچی بلیوز کو 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی، ہارنے والی سیالکوٹ ریجن کی ٹیم کو 40 لاکھ روپے دیے گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید