فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ فیفا کے صدر نے دیا۔
ادھر صدر ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ڈرا کی تقریب میں پہنچے۔
اس موقع پر انہوں نےکہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء ڈرا کے موقع پر میکسیکو اور کینیڈا کے رہنماؤں سے ملاقات کر سکتا ہوں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ملاقات میں تجارت اور امیگریشن سے متعلق گفتگو کروں گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فیفا کی جانب سے گزشتہ ماہ اس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ فیفا کا کہنا تھا کہ ایوارڈ ان کو دیا جائے گا جنہوں نے امن کے لیے غیر معمولی کوششیں کیں۔