• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کیخلاف بھارتی بولرز نے بیٹر کی محنت ضائع کردی

تصویر بشکریہ، بھارتی ٹیم فیس بک
تصویر بشکریہ، بھارتی ٹیم فیس بک

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی بولنگ لائن نے بیٹر کی محنت ضائع کردی۔

رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارتی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور 359 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو 4 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں ویرات کوہلی اور توراج گائیکواڈ کی شاندار سنچریوں کی بدولت 358 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی 93 گیندوں پر 102 اور توراج گائیکواڈ نے 83 گیندوں پر 105 رنز کی باری کھیلی جبکہ کپتان کے ایل راہول 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

مہمان ٹیم نے ایڈن مارکرم کے 110، میتھو بریٹز کے 68، ڈیوالڈ برویس کے 54اور کپتان ٹمبا باووما کے 46 رنز کی بدولت 359 رنز کا ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر 4 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

بھارت کے پریساد کرشنا 85 رنز کے عوض 2، ارشد دیپ سنگھ 54 رنز دے کر 2 ،کلدیپ یادیو 78 اور ہرشیت رانا نے 70 کے عوض ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

جنوبی افریقا نے میچ میں فتح کے ساتھ 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، آج کے میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 720 رنز بنائے، ایڈن مارکرم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید